انجینئرز کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے :نجیب ہارون

 انجینئرز کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے :نجیب ہارون

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)درآمدات کے متبادل صنعتوں کے قیام اور ‘‘میڈ ان پاکستان’’مصنوعات کے فروغ کیلئے انجینئرز کو مستقبل کی فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے ۔

 یہ بات پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر نجیب ہارون نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں صنعتکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے انجینئرز کی صلاحیتوں اور معیار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اُن کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پید ا کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس مقصد کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نوجوان انجینئرز کیلئے 6ماہ کا انٹر ن شپ پروگرام شروع کیا ہے ۔ انہوں نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ نوجوان انجینئرز کو انٹر ن شپ دیں جبکہ اُن کا اعزازیہ انجینئرنگ کونسل ادا کرے گی، تاہم اس مدت کے دوران اُن کو صنعتوں کو انجینئرنگ کے درپیش مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کیلئے قابل عمل حل پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کونسل نئی اختراعات کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈنگ بھی مہیا کر رہی ہے ۔ گزشتہ سال کونسل نے ڈھائی سو منصوبوں کیلئے فنڈنگ دی جبکہ اس سال 600اور آئندہ سال ایک ہزار پراجیکٹس کیلئے فنڈنگ مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے صنعتکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں میں کام کرنے والے انجینئروں کو اپنی ممبر شپ کی تجدید کرانے کی ترغیب دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں