پولیس افسر محرم میں سکیور ٹی انتظامات یقینی بنائیں ، ڈی آ ئی جی

 پولیس افسر محرم میں سکیور ٹی انتظامات یقینی بنائیں ، ڈی آ ئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے دوران سکیور ٹی ،مذہبی ہم آہنگی اور امن وامان کی فضا کو بر قرار کے لئے ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے منتظمین سے میٹنگ کی۔۔۔

میٹنگ میں ڈی آئی جی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنائیں ، سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، میٹنگ میں منتظمین نے قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کریں اور ان کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے جلوسوں کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں