پولیو مہم سے آگاہی کیلئے سٹی پارک میں سٹیج ڈرامہ کا انعقاد

پولیو مہم سے آگاہی کیلئے سٹی پارک میں سٹیج ڈرامہ کا انعقاد

میانوالی(نامہ نگار)پولیو مہم سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور کامنیٹ کے زیر اہتمام سٹی پارک میانوالی میں سٹیج ڈرامہ کا انعقا کیا گیا۔

سٹیج ڈرامہ میں ساوا (رجسٹرڈ) تنظیم کے مقامی فنکار وں نے انوکھے انداز میں والدین اور مقامی کیمونٹی کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلوانے اور پولیو جیسی موذی مرض کے نقصانات کی عکس بندی کر کے آگاہی فراہم کی گئی۔ مزید براں سٹیج ڈرامہ میں پولیو مر ض کی وجہ سے معذور ہونے والے بچوں کی زندگیوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور پولیو ویکسیئن کی افادیت کی بھی مقامی فنکاروں نے خوبصورت انداز میں عکس بندی کی گئی۔ سٹیج ڈرامہ کی تقریب میں محکمہ صحت کے افسران، مقامی کیمونٹی کے افراد اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کیمونیکشن آفیسر کامنیٹ پروگرام عائشہ عزیز کا کہنا تھا کہ اس ڈرامہ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیو کے حفاظتی قطرے پلوانے اور پولیو جیسی موذی مرض کے نقصانات سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انھوں نے والدین اور کمیونٹی کے تمام سٹیک ھولڈر سے اپیل کی کہ اپنے ننھے پھولوں کو عمر بھر کے اپاہج پن سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو ویکسیئن کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔اس موقع پر صدر ساوا طاہر ساقی نے اور مقامی فنکاروں نے ملی نغمہ اور پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوانے سے متعلق آگاہی خاکے پیش کئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں