محرم الحرام :امن کمیٹی کا اجلاس‘اہم شخصیات کی شرکت

محرم الحرام :امن کمیٹی کا اجلاس‘اہم شخصیات کی شرکت

پھلروان(نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے سلسلہ میں تھانہ پھلروان میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایس پی بھلوال میاں وقار احمد ایس ایچ او تھانہ پھلروان یاران گل کے علاؤہ۔۔۔

 تمام مذہبی جماعتوں کے نمائندوں علاقے بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال میاں وقار احمد نے کہا تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں امید ہے کہ انشاﷲ گزشتہ سالوں کی امسال بھی محرم الحرام پُرامن طریقے سے گزرنے گا بھائی چارے کی فضا قائم رہے گی دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی ناخوش گوار واقع کی صورت میں فوری 15یا پولیس سٹیشن اطلاع کریں ہماری بھی کوشش ہوگی کہ سکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہوں گے آخر میں دعا کی گئی اﷲ پاک محرم الحرام پُرامن طریقے گزرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں