عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح:ڈی پی او

 عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح:ڈی پی او

بھیرہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں باہمی بھائی چارہ اور مذہبی رواداری کی فضا قائم رکھنے کے لیئے تمام اقدامات کرلیے گئے ہیں۔

 عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی ڈسٹرکٹ پولیس کی اولین ترجیح ہے وہ تھانہ بھیرہ میں قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران اور مدعیان مقدمہ سے میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس افیسر فیاض احمد ہنجرا اور ایس ایچ او حافظ نوید اکرم بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ تفتیشی افسران کو اس امر کا سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمات کی تفتیش خوف خدا کو مدنظر رکھ کر کریں تاکہ کوئی بے گناہ تفتیش میں معمولی سی کوتاہی سے مجرم قرار نہ پائے انہوں نے تین روز قبل چک مبارک میں علی اصغر کے قتل میں ملوت ملزمان کی دو گھنٹے کے اندر اندر گرفتاری پر پولیس کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں