مون سون میں 30فیصد زیادہ بارشوں کاامکان، رومینہ خورشید

  مون سون میں 30فیصد زیادہ بارشوں کاامکان، رومینہ خورشید

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ۔۔۔

جس میں گلوبل وارمنگ اور ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ اس سال مون سون کی بارشیں اوسطاً 30 فیصد زیادہ ہونے کی پیش گوئی ہے ، ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی فوری ضرورت ہے ، متوقع سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لئے قائم کردہ ریلیف کیمپس کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اور اس کیلئے پرنٹ، ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا،ریڈیو کے علاوہ مساجد کے لاؤڈ سپیکرز استعمال کئے جائیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ درختوں کی کٹائی اور درختوں کو نا لوں میں پھینکنے کا تدارک کریں ۔ انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ہر سطح پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت موسمیاتی تبدیلی، وزارت قومی صحت، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ اور وزارت اطلاعات و نشریات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں