سپیکرقومی اسمبلی کی ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

 سپیکرقومی اسمبلی کی ینگ پارلیمنٹیرینز  فورم کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ۔۔۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ وائی پی ایف کے انتخابات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئے ، الیکشن کے نتیجے میں سیدہ نوشین افتخار، مخدوم زین حسین قریشی، نوابزادہ جمال خان رئیسانی،، عائشہ نذیر، محمد اقبال خان اور محمد مبین عارف بالترتیب صدر، نائب صدر، سیکرٹری جنرل، جوائنٹ سیکرٹری، انفارمیشن سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں