محرم میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جا ئیگا ، ڈی سی مری

محرم میں امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جا ئیگا ، ڈی سی مری

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کے حوالے سے اجلاس جناح ہاؤس مری میں ہوا ۔۔۔

جس میں اراکینِ امن کمیٹی سمیت مرکزی انجمن تاجران مری، ہوٹل ایسوسی ایشن اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جلوسوں کی سکیورٹی، امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین امن کمیٹی، مرکزی انجمن تاجران مری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انتظامیہ کی مکمل حمایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا، سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں