ڈپٹی کمشنرجھنگ کی ممکنہ سیلاب سے بچاؤکیلئے حکام کو تیاریوں کو ہدایات جاری

 ڈپٹی کمشنرجھنگ کی ممکنہ سیلاب سے  بچاؤکیلئے حکام کو تیاریوں کو ہدایات جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیرنے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے ۔۔

انتظامات کا جائزہ لیا اور پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر کو حفاظتی بندوں کی پختگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات مکمل کرنے سمیت حفاظتی بندوں کے وزٹس کی بھی ہدایات جاری کی گئیں اورکہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمنٹے کیلئے پیشگی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں تاہم تمام محکمہ جات اس حوالہ سے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں