منافرت پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا:نعیم سندھو

 منافرت پھیلانے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا:نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)محرم الحرام کے حوالے سے ضلعی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، امن کمیٹی وبین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران اور دیگر افسران نے شرکت کی،اجلا س میں محرم الحرام سے متعلق تمام امور زیر بحث لائے گئے ۔تمام شر کا نے مختلف تجاویزپیش کیں،اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ماہ محرم الحرام میں تمام مذہبی اجتماعات کو مکمل میونسپل سروسز فراہم کی جائیں گی، ضلعی و تحصیل سطع پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائیں گے ،جہاں سے تمام اجتماعات کی مکمل اور سخت نگرانی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور اس ضمن زیرو ٹالر نس کی پالیسی اپنائی جائے گی، ضلع پولیس مذہبی اجتماعات کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ سوشل میڈ یا کے مواد کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کے قابل اعتراض مواد کو کسی بھی قسم کے میڈ یا چینل پر نشر کر نے کی اجازت نہیں ہو گی،ممبران امن کمیٹی نے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں