افسران شہریوں کی داد رسی یقینی بنائیں:ڈی پی او چنیوٹ

 افسران شہریوں کی داد رسی یقینی بنائیں:ڈی پی او چنیوٹ

چنیوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے۔

 اوردرخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ،ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداﷲ احمد نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔دفاتر،تھانہ جات میں کسی بھی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون بے حد ضروری ہے ۔ دریں اثنا ڈی پی او نے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن چناب نگر کا دورہ کیااور وہاں پولیس اسٹیشنز کی عمارت، حوالات، میس، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی ۔ عبداﷲاحمد نے وہاں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا اور انہوں نے پولیس اسٹیشن عملہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بروقت راہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ادھر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ چناب نگر پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کے تربیتی کورس جاری ہے ۔ ڈرائیونگ سکول میں 28 یوم کے کمرشل اور 14 یوم کے نان کمرشل کورسز کروائے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں