ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت کنونیئر ڈی سی سابق وزیر اما نت اﷲ خان شادی خیل نے کی ۔

اس موقع پر ممبر ان کمیٹی سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ بھی مو جود تھے ۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن میاں شوکت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو اسامہ مجید چیمہ ، اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ ہا ئی وے ، بلڈنگز ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، صحت، تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن نے محرم الحرام کے سلسلہ میں جلو سوں کے روٹس ، مجالس پروگرامز اور ضلع کے امن و اما ن کی مجمو عی صورتحال ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضاء نے نئی اور جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔  جبکہ محکمہ صحت ، تعلیم ،ایریگیشن اور ہا ئی وے کے افسران نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق بریفنگ دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں