ڈپٹی کمشنر اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور پہنچ گئے

ڈپٹی کمشنر اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور پہنچ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور پہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی ، عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کاجائزہ لیا۔ مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر شاہپور محمد زوہیب شفیع بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج ، تشخیص کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں