انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نائٹ شفٹ کیلئے بولیاں،چارج نرس کی رشوت وصولی

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نائٹ شفٹ کیلئے بولیاں،چارج نرس کی رشوت وصولی

فیصل آباد(بلال احمد سے )فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نائٹ شفٹ کرنے کے عوض بولیاں لگنے لگیں۔ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی منظورِ نظر چارج نرس اور ۔

غیراعلانیہ اسسٹنٹ نے مبینہ طور پر پیسوں کے عوض ڈیوٹیاں کرنے والی نرسوں کا گروپ بنا لیا۔ جو مجبوری کا شکار سٹاف کی جگہ رات کی ڈیوٹی کرکے 30 ہزار روپے تک فی کس وصول کرکے حصے بانٹنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے ۔ نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی مبینہ ملی بھگت سے 14 سال سے چارج نرس کے عہدے پر تعینات رہنے والی سٹاف ندیم اختر نے دیگر نرسوں کی ناک میں دم کررکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نرس نے این ایس کی منظور نظر ہونے کے باعث تاحال ڈیڑھ دہائی میں ایک بار بھی نائٹ شفٹ نہیں کی۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام نرسوں نے تین ماہ بعد ایک بار نائٹ شفٹ کرنا ہوتی ہے جسے مذکورہ چارج نرس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ ندیم اختر کی جانب سے 10 کے قریب نرسوں کا ایک گروپ بنایا گیا ہے مبینہ طور پر نرسنگ سپرنٹنڈنٹ اوران کی اسسٹنٹ کو بھی حصہ دیا جاتا ہے ۔ نرسز نے نے ایم ایس ہسپتال سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سٹاف کے خلاف انکوائری کی جائے اور انہیں ریلیف فراہم کیا جائے ۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹررانا ندیم کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں نئی ڈی سی این ایس کی تعیناتی چند روز قبل ہوئی ۔ وہ معاملے کی انکوائری کرنے کے بعد انتظامی معاملات ان کے ذمے کریں گی تاکہ سٹاف کی شکایات دور ہوسکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں