نظام ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانا اولین ترجیح :مقصود لون

 نظام ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانا اولین ترجیح :مقصود لون

فیصل آباد(انٹرویو:عبدالباسط سے )چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ شہر بھر میں نظام ٹریفک کو منظم اور۔

 محفوظ بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ سمندری روڈ، کینال روڈ، ستیانہ روڈ سمیت شہر کی دیگر مین شاہراہوں پر روڈ کٹس، اور یوٹرن کو اپ گریڈکرتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی گئی ، رواں سال کم عمر ڈرائیونگ، تیز رفتاری، بغیر لائسنس ڈرائیونگسمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طورپر 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔  مقصود احمد لون نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ گاڑِیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتاجارہاہے ،چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازاروں، ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، کینال روڈ، سوساں روڈ اور سرگودھا روڈ سمیت شہر بھر کی شاہراہوں، اہم مقامات اور چوک چوراہوں پر ٹریفک جام روکنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ رواں سال اب تک خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے 29 ہزار 163 ، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 68ہزار 848 ،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے 80 ہزار 857 اور کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر 37398 چالان کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک لائسنس کے اجراء اور ٹیسٹنگ میں شفافیت لانے کیلئے بھی سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں