حکومت آئی ایم ایف کی کٹھ پتلی نہ بنے ،شاداب رضا

حکومت آئی ایم ایف کی کٹھ پتلی نہ بنے ،شاداب رضا

کراچی (این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی ہے نا گیس حکومت آئی ایم ایف کے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنے ۔۔

آئی ایم ایف کا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا حکومت سے مطالبہ استحصالی اور غریب دشمن عمل ہے ، آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے پاکستان کے عوام سے مخلص ہوتا تو حکمرانوں کو کہتا بجلی اور گیس کی فراہمی مکمل کروورنہ قرضہ نہیں دینگے ۔ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بجلی اور گیس کی فراہمی میں ناکام ہوگئی بجلی اور گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے ،حکمرانوں کے غریبوں کو 200اور 300یونٹ فری دینے کے دعوے ڈرامہ ثابت ہوئے ،عوام کو حکمرانوں سے بھیک نہیں چاہیے وہ انہیں بجلی اور گیس کی مکمل فراہمی کو یقینی بنائیں ،ملک میں معاشی ابتر صورتحال کے ذمہ دار حکمران اور استحصالی ادار ہ آئی ایم ایف ہے ،حکمران غربت کو ختم کرنے کے بجائے لگتا ہے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں ،کراچی میں ہیٹ ویو اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے سبب سیکڑوں افراد موت کی نیند سوگئے لیکن حکمرانوں اور کے الیکٹرک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ شاداب رضا کا کہناتھا ہے کہ سود پر قرضے لینے سے ملک مزید بحرانوں کا شکار ہورہا ہے ،حکمران ملک اور عوام پر رحم کریں اللہ کے واسطے سودی نظام کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں