مہنگائی نے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا ،حسین محنتی

مہنگائی نے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا ،حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرمحمدحسین محنتی نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر ایک بار پھر پٹروول،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت ۔۔

،امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے حق دو عوام کو تحریک شروع کرنے اور12جولائی کو مہنگائی وظالمانہ ٹیکسزکیخلاف اسلام آباد میں دھرنادینے کے اعلان کوعوام کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حق دو عوام کو تحریک کے لیے سندھ ہراول دستے کا کرداراداکرے گا۔مہنگائی اورحکومتی مظالم سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ بجلی کے بل بموں کی صورت میں عوام پر گررہے ہیں،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے صرف ایک شہرکراچی میں ایک ہزار لوگ انتقال کرگئے ،مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،نئی ٹکسز سے تنخواہ دار طبقہ سخت متاثر ہوا ہے مہنگائی نے عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل بنادیا ہے ۔جماعت اسلامی ظلم وظالموں کیخلاف اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سندھ کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا،جنرل سیکٹریٹری کاشف سعید شیخ اوردیگرموجود تھے ۔صوبائی امیرنے کہا کہ کراچی تاکشمور سندھ میں بدامنی وڈاکوراج نے پیپلزپارٹی کی سندھ میں قائم16سالہ حکومتی نااہلی کوبے نقاب کردیا ہے صوبائی بجٹ میں صرف وزیراعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کے لیے 40کروڑ مختص کرنا غربت بھوک وافلاس کا شکار سندھ کے عوام کے زخموں پرنمک پاشی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے لیے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے 04ارب 93کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جوکہ قومی خزانے کے ساتھ ظلم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں