جامعہ این ای ڈی،سالانہ اکاؤنٹ کی حتمی رپورٹ منظور

جامعہ این ای ڈی،سالانہ اکاؤنٹ کی حتمی رپورٹ منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت سینیٹ کا32واں اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی ۔

 اجلاس میں 23-2022 کے سالانہ اکاؤنٹ کی حتمی رپورٹ کی منظوری، 24-2023 کی فائنل ڈیمانڈ کی منظوری جبکہ 25-2024 کا بجٹ بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ 24-2023 کے بجٹ کاآغاز (266.444) ملین کے خسارے سے ہوا تھا لیکن یونی ورسٹی 1.803 ملین کے سرپلس سے اس کا اختتام کررہی ہے جب کہ 25-2024 کا بجٹ 5,172.541 ملین کا ہے ، اس بجٹ کی ابتدا، تخمینے کے تحت (320.860)ملین کے خسارے سے ہورہی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت بالخصوص وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی این ای ڈی کے لیے کاوشوں کے ممنون ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری جامعات و بورڈز عباس بلوچ کا کہنا تھاکہ این ای ڈی کا بڑھتا ہوا معیار اور اس کے فارغ التحصیل انجینئرز پورے ملک کے نوجوانوں کے لیے مثال ہیں۔ پچھلے آٹھ سالہ دور میں جامعہ کا بجٹ سرپلس میں تبدیل کرنے پر شیخ الجامعہ سمیت تمام ٹیم مبارک باد کی حقدار ہے ۔ اجلاس میں ڈین ڈاکٹر سعد قاضی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جب کہ ڈائریکٹر فنانس سجیرالدین نے سالانہ بجٹ پیش کیا۔ اجلاس میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سمیت 75 ممبران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں