جھنگ میں سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا

جھنگ میں سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن چکا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ میں ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی،ٹریفک کا نظام درہم برہم، مختلف شاہراؤں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ، شہید روڈ، سرکلر روڈ، پکا کوٹ روڈ، فوارہ چوک، یوسف شاہ روڈ، گوجرہ روڈ، کچہری روڈ اور دیگر شاہراؤں پر شہری گھنٹوں ٹریفک جام کی وجہ سے گرمی میں بلکتے رہتے ہیں، عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک شہر بھر میں ٹریفک کے نظام کو درست کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے جبکہ سڑکوں پر اہلکار بھی نظر نہیں آتے ۔ ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اکثر اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی دینے کی بجائے د کانوں میں بیٹھ کر ڈیوٹی دیتے ہیں ، یہی وجہ ہے جھنگ میں ٹریفک حادثات بھی بڑھ چکے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں