موٹروے پربس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں کوبچا لیا گیا

 موٹروے پربس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں کوبچا لیا گیا

پیرمحل (نمائندہ دنیا )موٹروے ایم فور پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی،مسافروں کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم فور پر اسلام آباد سے وہاڑی جانے والی پرائیویٹ کمپنی کی بس میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع پر ڈی ایس پی افتخار وینس نفری کے ہمراہ فورا موقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں،انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے آگ بجھانے والے آلات کی مدد سے جلد کارروائی کی گئی، بر وقت کارروائی سے تمام 46 مسافر اور عملہ کے ارکان کی جان بچ گئی، بس میں موجود مسافروں کے سامان کو بھی کافی حد تک بچا لیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی قلب عباس سپرا بھی موقع پر پہنچے اور کارروائی کی خود نگرانی کرتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں