چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر قتل کی  دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ شفیع چوک میں زاہد نامی ملزم بازار جاتی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا جس پر ان کی والدہ نے منع کیا تو ملزم طیش میں آگیا اور اسلحہ نکال کر قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں