بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چنڈ بھروانہ سینٹر کرپشن کا گڑھ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چنڈ بھروانہ سینٹر کرپشن کا گڑھ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام چنڈ بھروانہ سینٹر کرپشن کا گڑھ بن گیا، خواتین پر تشدد معمول بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر چنڈ بھروانہ میں امدادر رقوم کے حصول کیلئے آنیوالی خواتین پر تشدد معمول بن گیا ،ثمینہ اعجاز نامی خاتون کا کہنا ہے کہ سینٹر پر تعینات خواتین پولیس اہلکاروں فوزیہ اور رابعہ نے ٹوکن نہ ہونے کاجواز بنا کر کمرے سے دھکے دے کر باہر نکالا اور تشدد کا نشانہ بنایا ، پھر مجھ سمیت دیگر خواتین کو کمرے میں بھی بند کرکے تشدد کیا اور ہمارے موبائل چھینے کی بار بار کوشش کی ۔متاثرہ خاتون نے کہا کہ ریٹیلر غلام رسول نے 4 ہزار روپے بذریعہ اپنے ٹاوٹ کے پہلے وصول کر رکھے تھے ،اس سنٹر پر تمام خواتین ٹاوٹ کے ذریعے پیسے وصول کرنے پر مجبور ہیں ۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے ڈی ایس پی لیگل معاملے کی انکوائر ی کررہے ہیں ۔ دوسری طرف مستحق اور نادار خواتین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں