مخالفین کا باپ بیٹے پرتشدد ،زخمی کر دیا

مخالفین کا باپ بیٹے  پرتشدد ،زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باپ بیٹے کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آبادکے علاقے گلشن حرم کے رہائشی علی عباس نے پولیس کوبتایا۔۔

 کہ سابقہ رنجش کی بناء پر مخالفین کی جانب سے اسے اسکے بیٹے سمیت قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں