وومن یونیورسٹی میں کامیاب سیلف آر آئی پی ای وزٹ کا اہتمام

 وومن یونیورسٹی میں کامیاب سیلف آر آئی پی ای وزٹ کا اہتمام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈائریکٹو ریٹ آف کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام کامیاب سیلف آر آئی پی ای وزٹ کا اہتمام کیا گیا۔

جس کا مقصد کوالٹی آف ایجوکیشن ،سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لینا تھا تاکہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر کیو ای سی نیشنل کالج آف آرٹس لاہور محمد وسیم نے آر آئی پی اے کے بیرونی ممبر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر پینل نے اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ، اکیڈمک ڈیولپمنٹ اور ادارہ جاتی ترقی کے سولہ معیارات کا جائزہ لیا اور متعلقہ شعبہ جات کے فوکل پرسنز نے اپنے اپنے شعبے کا دفاع کیا۔ طلباء کے ساتھ ملاقات میں لیب کی سہولیات، کورس کے مواد، تدریس اور تحقیق پر رائے لی گئی، جبکہ فیکلٹی کے سیشن میں کورس فائلوں اور سوالیہ پیپرز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آ خری دن میں یونیورسٹی کی سہولیات کا تفصیلی معائنہ شامل تھا، جیسے لیبز، ہیلتھ یونٹ، کھیل کے میدان، لائبریری، سمارٹ کلاس رومز، کیفے ٹیریا، مینٹل ہیلتھ سینٹر، طلباء کی سوسائٹیز، اور ہاسٹلز۔محمد وسیم نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی اور تعلیمی ڈھانچہ کی بہتری کے لئے تجاویز دیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظلِ ہما نازلی نے محمد وسیم کا شکریہ ادا کیا انہیں سووینئر بھی پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں