دوائی لینے آئے 2 مریضوں کی جیبوں کا صفایا ،2کی موٹرسائیکلیں چوری

 دوائی لینے آئے 2 مریضوں کی جیبوں  کا صفایا ،2کی موٹرسائیکلیں چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں دوائی لینے آئے 2 مریضوں کی جیبوں کا صفایا جبکہ 2کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقوں میں قائم الائیڈ اور سول ہسپتال میں دوائی لینے آئے امداد اور منظور نامی شہری اپنی باری کا انتطار کررہے تھے کہ اس دوران انکی جیبوں سے نقدی اور موبائل فون نکال لیاگیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ اور سول ہسپتال میں دوائی لینے آئے گلزار اور عثمان نامی دو مریضوں کی موٹرسائیکلیں ہسپتالوں کے باہر سے چوری کرلی گئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں