چنیوٹ:قوانین کی خلاف ورزی پر7300گاڑیوں کے چالان

چنیوٹ:قوانین کی خلاف ورزی  پر7300گاڑیوں کے چالان

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایس پی ٹریفک چنیوٹ کامران ظہور کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

 ، گزشتہ ماہ جون میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73سو سے زائد مختلف گاڑیوں کے چالان ،39 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے 225 اوورسپیڈ، 1855اوورلوڈنگ اور غفلت لاپرواہی کے 183 چالان کیے ،912 کم عمر ڈرائیوروں اور 342 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، بغیرلائسنس ڈرائیونگ پر 1181 چالان کئے گئے ۔ 7ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں