کمالیہ :آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کی زندگی اجیرن

 کمالیہ :آوارہ کتوں کی بھر مار شہریوں کی زندگی اجیرن

کمالیہ(نمائندہ دنیا )کمالیہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردو نواح میں آوارہ وخونخوار ، خارش زدہ کتوں کی بھر مار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، مختلف جگہوں پر درجنوں کے حساب سے موجود کتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ،راوی ٹاؤن،علی ٹاؤن ،خورشدہ آباد،بلال گنج،غازی آباد سمیت دیگر محلوں میں کتوں کی بھر مار سے خواتین اور بچوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ، شہریوں نے ڈی سی ٹوبہ سے فوری نوٹس لے کر آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں