ڈی پی اوجھنگ کاپاور پلانٹس کا دورہ، ہدایات جاری

ڈی پی اوجھنگ کاپاور پلانٹس کا دورہ، ہدایات جاری

جھنگ،اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)ڈی پی اوجھنگ محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ سرکاری املاک اور۔

 غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر ایل این جی پاور پلانٹ اور پنجاب تھرمل پاور پلانٹ حویلی بہادر شاہ کے وزٹ کے دوران سکیورٹی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی چیک کریں، ڈی پی او نے نے پلانٹس کے اطراف میں سکیورٹی کا گراس روٹ لیول تک جائزہ لیتے ہوئے چینی انجینئرز سے ملاقات کی،اور ان سے پلانٹس سمیت ذاتی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔محمد راشد ہدایت نے کہا کہ پلانٹس کے اردگرد 24/7 پولیس گشت جاری رہتا ہے ، غیر ملکی ماہرین کو دی گئی فول پروف سکیورٹی کی گراس روٹ لیول تک نگرانی کی جا رہی ہے ،پلانٹس کی انتظامیہ اور غیر ملکیوں نے ڈی پی او کی طرف سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں