جڑانوالہ میں ڈی ڈی او ہیلتھ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس

جڑانوالہ میں ڈی ڈی او ہیلتھ کی  زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال جڑانوالہ میں ای پی آئی اورڈینگی کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں ڈی ڈی او ہیلتھ نے ایما آر کیس اپ ڈیٹ ،نئے کیسز پھیلنے یانگرانی کے تحت بیماریوں کے رجحانات کے جائزہ لیا۔ خسرہ پھیلاؤکی تحقیقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹرعجیب اﷲبھٹو نے تمام ویکسی نیٹرز کوہدایت کی کہ ای پی آئی ریکارڈ اورویکسین کے توازن کواپ ڈیٹ رکھاجائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں