ٹو بہ:انجمن تاجران کے عہدیداروں کا چناؤ ، ظفر رشید صدر منتخب

 ٹو بہ:انجمن تاجران کے عہدیداروں کا چناؤ ، ظفر رشید صدر منتخب

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )شہر بھر کی مختلف کاروباری تنظیموں کے مقامی میرج ہال میں منعقدہ کنونشن میں متفقہ طور پر انجمن تاجران کے۔

 عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا ،جس کے مطابق حاجی عمران احمد کو سر پرست ،چو ہدری غلام نبی گجر کو چیئر مین ،میاں ظفر رشید کو صدر ،شاہد اسلم گریوال کو جنرل سیکرٹری ،عرفان اظہر ناز کو سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا ،اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ محمد امجد نے انجمن تاجران کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران میاں ظفر رشید نے کہا کہ تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے سابق صدور حاجی عامر ، امجد عظیم ،صرافہ ایوسی ایشن کے ضلعی صدر رانا خالدسمیت دیگر نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں رزاق احمد ضیاء ،مصور سعید، رضوان اظہر ناز،میاں اورنگزیب ، عثمان جمیل،محمد خالد، عبد الغنی نور پوری ، فضل احمد ،حاجی امجد ، رانا آصف ،مولانا سعد اﷲ،افضل گجر سمیت دیگر کاروباری شخصیات، دکانداروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں