اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

اراضی کے تنازع پر دو گروپوں  میں تصادم، متعدد افراد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اراضی کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 642 گ ب میں اراضی کے تنازع پر دو گروپ آمنے سامنے آگئے جس کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر لاتوں، ڈنڈوں اور اینٹوں کی بارش کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے 29 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں