جکھڑ :صوفی بزرگ سخی شہابل شاہ کے عرس کی تقریبات کا انعقاد

 جکھڑ :صوفی بزرگ سخی شہابل شاہ  کے عرس کی تقریبات کا انعقاد

جکھڑ (سٹی رپورٹر )معروف صوفی بزرگ سخی شہابل شاہ نہرہ کے سالانہ عرس و میلہ کی تین روزہ تقریبات کا یہاں انعقاد کیا گیا۔۔۔

 تقریبات میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہد اقبال گجر اور چوہدری عابد حسین سہو نمبردار نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی ،عرس کے موقع پر کبڈی اور گھڑڈانس کے بھی مقابلے ہوئے ۔ گھڑ ڈانس میں تربیت یافتہ اور نایاب نسل کے گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر خوبصورت ڈانس پیش کر کے سماں باندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد بھی وصول کی ۔ اس موقع پر گدی نشین دربار عالیہ پیر بابر حسن شاہ ، چن عباس بلوچ، لیاقت علی کاٹھیا ، میاں حسن بلوچ ، علی عباس اورمہر مصطفیٰ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں