گوجرہ:بین المذاہب امن کمیشن کے زیر اہتما م کا نفرنس کا انعقاد

گوجرہ:بین المذاہب امن کمیشن کے زیر اہتما م کا نفرنس کا انعقاد

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)بین المذاہب امن کمیشن کے زیر اہتما م حرمت محرم اتحاد امت کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا، کا نفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما ء، سیا سی نما ئندوں و سول سوسا ئٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔۔۔

 جبکہ مفتی افتخار الحسن ،مولا نا اسد مدنی ، علا مہ علی محمد شاکری ، حافظ عبدالحی ، مولانا عبدالقادر عثما ن ،مولا نا رحمت اﷲ ارشد ، مولانا احسا ن عالم، علا مہ نا صر شیرازی ، ناصر چودھری سمیت دیگر علما ء نے خطا ب کیا۔ مقررین نے کہا کہ محرم الحرا م شروع ہو چکا جو ہمیں اتحاد امت کا درس دیتا ہے مذہب کا لبادہ اوڑھ کرتفرقہ و تعصب پھیلا نے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی، علما ء امت کے ما بین نفرتو ں کو ختم کر نے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا یا کسی بھی فورم پر تفرقہ بازی کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی،اہل فلسطین مدد کیلئے امت مسلمہ کی راہ تک رہے ہیں، فلسطین میں ہونے وا لے مظا لم کی کہیں بھی مثال نہیں ملتی ،یہودو کفار مسلما نو ں کے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں اور مسلما ن حکمرا ن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحا د کی اشد ضرورت ہے ، تما م عا لم اسلا م کو فلسطین کی مدد کیلئے نکلنا ہو گا۔ مقررین نے معصوم بچو ں اور خواتین کے قتل عا م کی شدید مذمت کی، اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد رفیق گجر ، سبطین شاہ سمیت دیگر رہنما بھی موجو د تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں