ہمسائے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا بزرگ دم توڑ گیا
مریدکے(نمائندہ دنیا)تھانہ صدر کی علاقے میں ہمسائے کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 65 سالہ بزرگ میو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
گیارہ روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ بگھیاڑمنواں میں سالی کے گھر مریدکے ٹاؤن سے ملنے آنیوالے رشیدپرنکے ہمسایہ جو قتل کا اشتہاری ہے نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے رشید اور اسکی سالی زینب بی بی زخمی ہوگئے تھے۔