ایف آئی اے کے تین سرکلزمیں ایس ایچ اوز تعینات
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایف آئی اے میں تقرر و تبادلے ،ایف آئی اے حکام نے لاہور زون کے تین سرکلز کے ایس ایچ اوز تعینات کر دئیے۔
ذیشان قاسم کو ایس ایچ او کارپوریٹ کرائم سرکل ،ملک تصدق کو ایس ایچ او انسانی سمگلنگ سرکل اور علی عارف کو ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل تعینات کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔