خلیل الرحمٰن کیس، درخواست ضمانت پر وکلا حتمی بحث کیلئے طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت نے نامورڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے اغوا کیس میں درخواست ضمانت پر وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر کے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
جج ارشد جاوید کے روبروملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کاکیس سے کوئی تعلق نہیں ،اسے ملزموں کا دوست ہونے پر ملوث کیا گیا، پولیس اس کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی، ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔