شوکت خانم ہسپتال میںبریسٹ کینسر سے آگاہی تقرب

شوکت خانم ہسپتال میںبریسٹ کینسر سے آگاہی تقرب

لاہور(سٹاف رپورٹر)شوکت خانم ہسپتال کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف کالج اور یونورسٹیوں سے آنے والی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شوکت خانم ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصف لویا نے کہا کہ ہسپتال کی جانب سے ہر سال اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے۔ پاکستان ان ایشیائی ممالک میں شامل ہے جہاں بریسٹ کینسر کی شرح بہت زیادہ ہے۔تقریب میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر مظہر علی شاہ، ڈڈاکٹر آمنہ خان، ڈاکٹر عبداللہ جاوید، ڈاکٹر سعدیہ عبدللہ نے اس مرض کی جلد تشخیص، علامات، طریقہ علاج  اور سلسلے میں ہونے والی تحقیق کے بارے میں بتایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں