تاندلیانوالہ میں گرینڈ آپریشن جای متعدد مقامات سے تجاوزات مسمار

تاندلیانوالہ میں گرینڈ آپریشن جای  متعدد مقامات سے تجاوزات مسمار

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا گرینڈ آپریشن،متعدد مقامات سے تجاوات کو ختم کر ا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں تجاوزات کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد کا گرینڈ آپریشن جاری ہے ، سی او طارق کمبوہ ،میونسپل آفیسر ریگولیشن عدیل وڑائچ اور انکروچمنٹ آفیسر یعقوب فیضی نے تاندلیانوالہ انارکلی، بازار رستم شاہ ،دربار والی گلی المعروف برتنوں والی گلی میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے دوران دکانداروں کی جانب سے تعمیر کردہ پختہ ناجائز تجاوزات کوبھاری مشینری اور مزدوروں کے ذریعے مسمار کرا دیا ،تجاوزات کی مسماری کے بعد راستے کلیئر ہو گئے  جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں