سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ،16 افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ ستیانہ کے علاقے چک نمبر 33 گ ب میں ملزمان کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کی جانے لگی۔ جبکہ سرکاری اہلکاروں نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ قبضہ کی کوشش ناکام بنادی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔