مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ کا ضلعی حکام کوبہترین انتظامات پر خراج تحسین

مرکزی انجمن تاجران ٹوبہ کا ضلعی حکام  کوبہترین انتظامات پر خراج تحسین

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محسن ادریس اور جنرل سیکرٹری میاں مزمل صدیق نے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو سے گزشتہ روز ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔۔۔

 مرکزی انجمن تاجران کے قائدین نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے پر پولیس و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں