چنیوٹ:یوم عاشور پر 92جلوس ، 61مجالس کا پر امن انعقاد

چنیوٹ:یوم عاشور پر 92جلوس ، 61مجالس کا پر امن انعقاد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوم عاشور پر ضلع چنیوٹ میں 92جلوس اور 61مجالس کا پر امن انعقاد ہوا ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا اور ڈی پی او عبداﷲاحمد یوم عاشور پر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے مسلسل سرگرم عمل رہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ حفاظتی امور کاجائزہ لینے کے لئے مختلف روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی سٹاف اوررضا کار گارڈز کو غیر معمولی طو رپر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کیں ،عاشورہ کے جلوسوں کے راستوں پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو بھی چیک کیا جبکہ حساس جلوسوں ومجالس کی سکیورٹی کے لئے اضافی اقدامات کی ہدایات جاری ۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ڈی پی اوعبداﷲاحمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کے ہمراہ میدان ترکھانہ(بڑا میدان)میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی ورکنگ اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا وہ مرکزی جلوسوں کے اختتام تک وہاں موجود رہے ۔ اس موقع پر آصف رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر ضلع بھر میں 92جلوس اور 61مجالس کا پر امن انعقاد ہوا ، شہر میں 8مقامات پر سبیلیں لگائی گئیں ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام اداروں نے بہترین ڈیوٹیاں سر انجام دیں اور تمام تر انتظامات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں