بورڈ آف ریونیو کی ڈیفالٹرز کیخلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت

 بورڈ آف ریونیو کی ڈیفالٹرز کیخلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اجلاس ہوا کمشنرفیصل آباد سلوت سعید اور۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجلاس میں سٹمپ ڈیوٹی،زرعی انکم ٹیکس سمیت دیگر شعبوں میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری پر بریفنگ دی گئی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے ریونیو افسروں کو ذمہ داریاں تفویض کریں اور ان کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کرکے سائلین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری مہم کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں