کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ، ویڈیو بنا لی ، مقدمہ درج

کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ، ویڈیو بنا لی ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے اور قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرکے ہراساں و پریشان کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انتظار نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ اسکی بیٹی (ع ) واپڈا سٹی سے کام کرنے کے بعد واپس گائوں آرہی تھی کہ گائوں کے قریب ملزم کی جانب سے اسے قابو کرکے دکان میں لیجاکر مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ جبکہ اسکی قابل اعتراض ویڈیو بناکر اسے ہراساں و پریشان بھی کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں