ا چکیرہ ڈسپوزل پر ڈرین کی صفائی کا عمل شروع کردیاگیا

ا چکیرہ ڈسپوزل پر ڈرین کی صفائی کا عمل شروع کردیاگیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ا چکیرہ ڈسپوزل پر روڈ سائیڈ ڈرین کی صفائی کے لئے سلیب ہٹادی گئی اور واسا کی طرف سے ڈرین کی صفائی کا عمل شروع کردیاگیا ۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی اریج حیدر گوندل نے موقع کا دورہ کیا اور ڈی سلٹنگ کے عمل کا معائنہ کیا انہوں نے واسا افسروں کو موقع پر ہدایات جاری کیں اور کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے متحرک کیا اور کہا کہ چکیرہ ڈسپوزل سے متعلقہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز واضح ہدایات جاری کی تھیں جس پر عملدرآمد شروع ہے عوامی مسائل کا تیز رفتار ازالہ ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں