منڈیوں میں سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کرنے کے احکامات

 منڈیوں میں سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کرنے کے احکامات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)روزنامہ دنیا کی خبر پر ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا ایکشن ڈپٹی کمشنر کے سخت احکامات پر اسسٹنٹ کمشنرز کی دوڑیں لگ گئیں ۔

روزنامہ دنیا نے دو روز قبل سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی نہ ہونے اور فرضی ریٹ لسٹیں جاری ہونے کی خبر شائع کی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو منڈیوں میں سبزیوں کی نیلامی کی نگرانی کرنے کے احکامات دئیے جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنرسٹی اریج حیدرگوندل،اسسٹنٹ کمشنرصدر رنگزیب گورایہ،اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور اور اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ شاہد بشیر نے اپنی تحصیلوں میں سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مختلف شیڈزمیں جاکر سبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈیمانڈ اور سپلائی کی صورتحال کو چیک کیا اور کہا نرخنامے فوری طور پر مارکیٹوں وبازاروں میں ہر دکان پر آویزاں ہونے چاہئیں انہوں نے سبزی منڈیوں میں صفائی کے معیار کو بھی پہلے سے بہتر بنانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے فعال ہونے کی تصدیق کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں