سابقہ رنجش ، دیہاتی کو تشدد کر کے لہولہان کردیاگیا

سابقہ رنجش ، دیہاتی کو تشدد کر کے لہولہان کردیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر دیہاتی کو آہنی آلات سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کردیاگیا۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 144رب میں عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں کی جانب سے اسے سابقہ رنجش کی بنا پر قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جبکہ آہنی آلات سے وار کرتے ہوئے لہولہان کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں