تحصیل ہسپتال پیرمحل میں ادویات کا فقدان،مریض خوار

تحصیل ہسپتال پیرمحل میں ادویات کا فقدان،مریض خوار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )تحصیل ہسپتال پیرمحل ایمرجنسی وارڈ میں مریض خوار ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہسپتال پیرمحل کے ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والی سرنج اور آئی وی لین تک دستیاب نہیں ۔۔۔

 ادویات کی عدم دستیابی پر لواحقین اورمریض ذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں، حادثات میں زخمی ہونیوالے مریضوں کو انجیکشن لگانے کے لیے سرنج تک دستیاب نہیں ،مریضوں کوڈرپ یا انجیکشن کے لیے آئی وی لین بھی باہر سے خود خرید کر لانی پڑتی ہے ورثاء مریضوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بازار میں میڈیکل سٹوروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں،سماجی و سیاسی شخصیات نے محکمہ صحت کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں