آئی پی پیز معاہدے عوام دشمن،حکوت نظر ثانی کرے :جمیل فخری

 آئی پی پیز معاہدے عوام دشمن،حکوت نظر ثانی کرے :جمیل فخری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ کی تاجر برادری نے بھی آئی پی پیز(انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز )معاہدوں کو عوام دشمن قرار دے دیا ۔

اس حوالے سے ضلعی انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل فخری نے اپنے دفتر میں صدر غلہ منڈی طاہر ایوب، سید اعجاز مہدی ، موبائل ایسوسی ایشن رہنما چودھری اسلام ، صدر ریلبازارشیخ ندیم،صدر قذافی مارکیٹ علی حسام ، چوڑی مارکیٹ کے رہنمامحمد ندیم ،چیئرمین وڈ میکر فرنیچر ایسوسی ایشن شاہد گلوتر ،صدر کلاتھ بورڈ خالد احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہد ے عوام دشمن ہیں ، حکومت میں بیٹھے لوگ ہی آئی پی پیز کے مالک ہیں ،معاشی بدحالی کے شکار کروڑوں شہریوں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے خودکشیوں پر مجبور کیا جارہا ہے ، حکومت ان معاہدوں پر فوری نظر ثانی کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں