عاشورہ پر اچھی کار کر دگی ، ٹریفک پو لیس کی تعریف، شاباش

عاشورہ پر اچھی کار کر دگی ، ٹریفک پو لیس کی تعریف، شاباش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات اور ۔۔۔

ویژن کی روشنی میں سٹی ٹریفک پولیس کے افسروں اور جوانوں نے محرم الحرام کے دوران بہترین انداز میں فرائض منصبی سر انجام دئیے۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی جانب سے افسر وں کو تعریفی سرٹیفکیٹس، کیش انعامات اور شاباش دی گئی۔اس حوالے سے ٹریفک ہیڈکوارٹرز پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔میٹنگ کے شرکا سے چیف ٹریفک آفیسر مقصوداحمدلون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی تمام برانچوں نے اچھے انداز سے ذمہ داریاں نبھائیں۔ پیشہ ورانہ امور کی احسن طریقہ سے انجام دہی پر آئندہ بھی حوصلہ افزائی اور شاباشی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں