گوجرہ :چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

گوجرہ :چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا ) چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سمن آ باد گوجرہ  کے رہائشی رضوا ن احمد  کے گھر سے نامعلوم چور سا ڑھے 6 لا کھ روپے ،10 ہزار درہم ، ایل ای ڈی ، لا کھو ں  مالیتی طلا ئی زیورات  و دیگر سا ما ن لے کر فرار ہوگئے ۔علاوہ ازیں عمران پارک کے رہائشی لیاقت علی کی موٹر سائیکل دکان کے باہر سے،سمن زار کالونی  کے مرزا مزمل  کی موٹر سائیکل بلال پارک سے جبکہ گلشن محمود کالونی میں ہشام  کی موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں